قومی ایئرلائن کیلئے فرانسیسی کمپنی سے ڈرائی لیز پرحاصل کیا گیا پہلا اے ٹی آر طیارہ کراچی پہنچ گیا،مزید چارطیارے اگلے ماہ تک پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائیں گے

اتوار 12 اپریل 2015 04:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)قومی ایئرلائن کیلئے فرانسیسی کمپنی سے ڈرائی لیز پرحاصل کیا گیا پہلا اے ٹی آر طیارہ کراچی پہنچ گیا،مزید چارطیارے اگلے ماہ تک پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائیں گے فرانسیسی کمپنی سے8 سال کیلئے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا پہلا اے ٹی آر سیون ٹو طیارہ کراچی پہنچ گیا،طیارے 67مسافروں کی گنجائش کا حامل ہے جسے اندرون ملک فلائیٹ آپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے اورفرانسیسی کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مزید چارطیارے مئی کے اختتام تک قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل ہوجائیں،پانچ طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے ٹی آر طیاروں کی تعداد گیارہ ہوجائے گی،کراچی ایئرپورٹ آمد پرچیئرمین اورایم ڈی پی آئی اے سمیت افسران ملازمین بڑی تعداد نے طیارے کا استقبال کیا۔ پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے بتایا کہ پی آئی اے کو حکومت نے5کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کیئے ہیں جس سے طیارے لیز پر لیئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز رحمان کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کے لائسنس کی تجدید کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :