بھارت فرانس سے 36 رفائل لڑاکا طیارے خریدے گا،دونوں ممالک میں دفاع اور جوہری توانائی کے حوالے سے اہم معاہدے پر دستخط، بھارت کے علاقے جیتا پور میں جوہری توانائی پلانٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق

اتوار 12 اپریل 2015 04:33

پیر س (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء )بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور جوہری توانائی کے حوالے سے اہم معاہدے ہوئے ہیں۔فرانس بھارت کو 36 رفائل لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کے علاقے جیتا پور میں جوہری توانائی پلانٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔فرانس بھارت کو تین سمارٹ شہر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔

اس سے پہلے فرانس کے دورے پر گئے وزیراعظم نریندر مودی کا دارالحکومت پیرس کے قریب پر تپاک استقبال کیا گیا۔صحافیوں سے خطاب کرنے کے بعد فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے سین میں کشتی کی سیر کرتے ہوئے بھی اہم مسائل پر بات کی۔بھارت نے فرانس سے 36 رفائل لڑاکا طیارے جلد سے جلد دینے کو کہا جو اڑنے کی حالت میں ہوں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے جیتا پور میں جوہری توانائی پلانٹ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔ بھارت میں چھ جوہری پلانٹ کے لیے فرانس کے دو ارب یورو کی سرمایہ کاری کرے گا۔بھارت اور فرانس کے درمیان جن دوسرے معاملات پر مذاکرات ہوئے ان میں دونوں ممالک میں ویزا قواعد آسان کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر فرانس نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی حیران کن ہے۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے سین میں کشتی کی سیر کرتے ہوئے بھی اہم مسائل پر بات کی

متعلقہ عنوان :