اسلام آباد، وزیر داخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے محکمے سے تمام کالی بھیڑوں کو نکالنے کیلئے 15دن کی مہلت

اتوار 12 اپریل 2015 04:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) وزیر داخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے محکمے سے تمام کالی بھیڑوں کو نکالنے کیلئے 15دن کی مہلت دے دی ۔یہ امر نا قابل برداشت ہے کہ جس محکمے کو ملک سے کرپشن اور لاقانونیت ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہو اس کے کچھ عناصر خود کرپشن میں ملوث ہوں۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہاہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی مکمل کر کے چھان بین اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی جائے تا کہ یہ لوگ کسی قانونی سقم کی بنیاد پر عدالتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ دوسرے مرحلے میں ایف آئی اے میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ امر نا قابل برداشت ہے کہ جس محکمے کو ملک سے کرپشن اور لاقانونیت ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہو اس کے کچھ عناصر خود کرپشن میں ملوث ہوں جبکہ دوسرے مرحلے میں ایف آئی اے میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ایف آئی اے کو اس حوالے سے نشاندہی جلد کرنے کی ہدایت اور رپورٹ پیش کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :