ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک سے بعض پابندیاں فوری ختم کرنا ہونگی‘ وائٹ ہاؤس

اتوار 12 اپریل 2015 04:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) وا ئٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک پر سے بعض پابندیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر باراک اوبامہ کی خارجہ پالیسی کے مشیر بن راحودیس نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ اگر ایران کے ساتھ حتمی جوہری معاہدہ کرنا ہے تو ہمیں پابندیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر باراک اوبامہ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر جوہری معاہدے کے فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے تو ہمیں ایران پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :