حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف حامد خان نے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کھولنے کے لئے نئی درخواست دائر کردی

اتوار 12 اپریل 2015 04:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف حامد خان نے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کھولنے کے لئے نئی درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں نئی درخواست دائر کردی ہے جبکہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 کے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کو کھلوایا جائے جس سے مزید تحقیقات سے حقائق منظر عام پر آئیں گے یاد رہے کہ حلقہ این اے 125 میں پہلے بھی کئی پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور اس حلقے سے مسلم لیگ نواز کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔

گزشتہ سماعت پر ٹربیونل کے دونوں فریقین کو دعوت دی کہ اپنی مرضی کے دونوں فریق پانچ پانچ پولنگ اسٹیشنز بنائیں جن کو کھلوایا جائے گا مگر کسی کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز کھلوانے کا نہیں کہا گیا تو پھر ٹربیونل کے خود ہی دس پولنگ اسٹیشنز کھلوادے گا ۔

متعلقہ عنوان :