تحریک انصاف نے کراچی جلسہ 19کی بجائے بیس اپریل کو کرنے کا اعلان، کراچی کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے اجلاس میں مشاورت کی گئی

اتوار 12 اپریل 2015 04:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسہ 19اپریل کی بجائے بیس اپریل کو کردیا جبکہ جلسے کیلئے مقام بھی تبدیل کرکے جناح گراؤنڈ کی بجائے شارع پاکستان کو منتخب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد ڈویژنل اجلاس میں ضمنی انتخاب کے ایک دن پہلے بیس اپریل بروز پیر کو شارع پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے جناح گراؤنڈ میں 19اپریل بروز اتوار کوجلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران بدمزگی کے پیش نظر اب جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے