دبئی ،فرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا

بدھ 15 اپریل 2015 04:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) دبئی میں فرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا،،پچھتر منزلہ عمارت سر کرنے کے اس مظاہرے کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچی،فرانسیسی باشندہ ایلین رابرٹ اسپائیڈر مین سے ہے کچھ زیادہ ہی متاثر،، باون سالہ ایلین نے دبئی میں واقعہ دنیا کی سب سے بڑی بل کھاتی عمارت کیان ٹاور کو سر کرلیا، پچھتر منزلہ عمارت پر یہ کمال ہوتا دیکھ کر سب دنگ رہ گئے،اس خطرناک مظاہرے کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد پہنچی، جنہوں نے ایلین کے بہادری کے مناظر کی تصاویر بھی لیں، ایلین رابرٹ اس سے پہلے برج خلیفہ سمیت دوسو سے زائد بلند عمارتیں سر کرچکاہے جبکہ ایلین کا نک نیم بھی اسپائیڈر مین رکھ دیا گیاہے۔