چیئرمین سی ڈی اے کا پارلیمنٹ کے واش رومز کی صفائی کا خود جائزہ ، ڈائریکٹر پارلیمنٹ کی سخت سرزنش کرڈالی

بدھ 15 اپریل 2015 04:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کے حکم پر چےئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے پارلیمنٹ کے واش رومز کی صفائی کا خود جائزہ لیا اور ڈائریکٹر پارلیمنٹ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے واش روم کی صفائی نہ ہونے پر ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے اور سخت ایکشن لیں گے۔

(جاری ہے)

چےئرمین سی ڈی اے کے ساتھ ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی بھی ہمراہ تھے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے واش رومز میں گندگی کا نوٹس لیکر چےئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ واش رومز کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :