صومالیہ:سرکاری دفتر کی عمارت پر حملے میں8 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

بدھ 15 اپریل 2015 04:37

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) صومالیہ کے کے دارالحکومت موغادیشو میں شباب باغیوں وزارت تعلیم کی عمارت پر دھاوا بول کر 8افراد کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک خودکش کار بمبار نے مسلح افراد کے لئے راستہ کھولنے کیلئے اپنی گاڑی دروازے پر زور دار دھماکے سے اڑا دی۔پولیس اہلکار احمد ولی معلم نے بتایا کہ 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں،تاہم وزارت کی عمارت اب محفوظ ہے اور سرکاری فورسز نے اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :