تھائی لینڈ ،مقامی تہوار کے دوران مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک،12سو سے زائد زخمی

بدھ 15 اپریل 2015 04:41

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں نئے قمری سال کے آغاز پر ”سونگا کرن “ کے تہوار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، 3 روزہ تہوار کے آغاز پر ملک بھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 120 افراد ہلاک جب کہ 12سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حد سے زیادہ تیز رفتاری اتنی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ بنی ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سونگا کرن کا تہوار ”واٹر فیسٹیول“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس میں مقامی لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :