سنگاپور ، شاہراہ آرکیڈ کو ریمپ بنا دیا گیا ،دن کی روشنی میں ماڈلز کی کیٹ واک توجہ کا مرکز بنی رہی

بدھ 15 اپریل 2015 04:37

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) سنگاپور میں شاہراہ آرکیڈ کو ریمپ بنا دیا گیا، دن کی روشنی میں ماڈلز کی کیٹ واک توجہ کا مرکز بنی رہی،بڑے بڑے ہالز میں فیشن شو بہت دیکھ لئے لیکن سنگاپور میں فیشن شو کے لئے آرکیڈ روڈ کا انتخاب کیاگیا،فیشن اسٹیپ آؤٹ نامی منفرد فیشن شو کیلئے آرکیڈ روڈ بنا ماڈلز کا ریمپ،معروف آرکیڈ روڈ پر جب سجا فیشن کا میلہ تو عوام کاہجوم منفرد شو دیکھنے پہنچ گیا، ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات پہنے دن کی روشنی میں روڈ کی واک ،جو لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی،منفرد فیشن شو میں کسی کو خصوصی دعوت نہیں دی گئی،بلکہ فیشن شو میں تھا دعوت عام جو چاہے شرکت کرے۔