وزیر اعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس،47 ارب کے گرانٹ کی منظوری، وزیر اعظم نے گلگت میں آٹے پر 45 کروڑ روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا، امراض قلب ہسپتال ،سکردو جگلوٹ شاہراہ کی تعمیر نو ،18 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبہ اور مختلف علاقوں میں پی ٹی وی کے 4 بوسٹر کا افتتاح کیا ،گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابرلائیں گے،کرپشن کسی صورت برداشت کی جائے گی،تمام اخراجات شفاف انداز میں استعمال کئے جائیں، تمام ترقیاتی منصوبے علاقے کی ترقی کے لئے حکومت کی عکاس ہیں،وزیر اعظم کا کونسل اجلاس سے خطاب ،لیگی وفد سے گفتگو

بدھ 15 اپریل 2015 04:27

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابرلائیں گے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں پر گورنر اور قائم مقام وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،وزیر اعظم کے مشیر آصف کرمانی ،کیپٹن صفدر،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن،معاون خصوصی عرفان صدیقی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیر اعظم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں امراض قلب کے ہسپتال ،سکردو جگلوٹ سڑک کی تعمیر نو ،18 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبہ اور مختلف علاقوں میں پی ٹی وی کے 4 بوسٹر کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے گلگت میں آٹے پر45 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان سے پھلوں اور خشک میوہ جات کی برآمد کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔کونسل اجلاس میں گلگت بلتستان تحفظ پاکستان بل2015 اور آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں گورنر برجیس طاہر نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں اور ٹمبر پالیسی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی کے لئے خصوصی فورس تشکیل دی جارہی ہے جبکہ جنگلا ت کے تحفط کے لئے 30سالہ پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔

منصوبے کے تحت 30 سال میں26 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،گورنر برجیس طاہر نے گلگت بلتستا ن میں 47ارب روپے کی گرانٹ، ترقیاتی منصوبوں اور آٹے پر سبسڈی دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے میں کرپشن اوربدعنوانی برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام اخراجات شفاف انداز میں استعمال کئے جائیں۔

حکومت اپنی پالیسیوں کی مدد سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لاناچاہی ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف سے گلگت بلتستان کے لیگی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں پارٹی معاملات اور صوبے میں انتخابات اوردیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعظم کی تعریف کی اور گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے کوشاں ہے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ،جگوٹ،سکردو شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور علاقہ کے عوام کو روز گار ملے گا۔اس شاہراہ کی تعمیر پر 40 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور معدنیات کی تلاش کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے علاقے کی ترقی کے لئے حکومت کی عکاس ہیں

متعلقہ عنوان :