امریکہ یمن میں سعودی عرب کی مہم میں اپنے کردار کو وسعت دے رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل

بدھ 15 اپریل 2015 04:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) معروف امریکی روزنامہ وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں سعودی عرب کی مہم میں اپنے کردار کو وسعت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور عرب ملکوں کے مختلف عہدیداروں کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں یمن جانے والے ایرانی بحری جہازوں پر ہتھیاروں کی تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ امریکہ فوجی اہداف کی درست نشاندہی میں بھی سعودی عرب کی مدد کررہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ یمن میں جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے مسئلے کا سفارتی حل جلد ازجلد تلاش کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :