لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400افرادہلاک ،144افرادکوریسکیواہلکاروں نے بچالیا،مرنے والوں کاتعلق پاکستان ،نائیجیریا،شام ،فلسطین ،بھارت اورتیونس سے ہے

بدھ 15 اپریل 2015 04:36

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء)لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،ہلاکتوں کی تعداد400ہوگئی جبکہ 144افرادکوبچالیاگیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی مطابق لیبیا کے سمندرمیں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،کشتی میں چارسوار400افرادہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیواہلکاروں نے 144افرادکوبچالیا،مرنے والوں کاتعلق پاکستان نائیجیریا،شام ،فلسطین بھارت اورتیونس سے ہے