جیکب آباد، اعجاز جاکھرانی کے بھائی سمیت 7نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور بھتہ خوری کامقدمہ درج،ایک گرفتار ، آٹے کے ٹرکوں سے لوٹ مار اور بھتہ وصولی کی جارہی ہے جس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مدعی

بدھ 15 اپریل 2015 04:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بڑے بھائی فاروق جاکھرانی، جلال عمرانی سمیت 7نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور بھتہ خوری کامقدمہ درج،ایک گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جاکھرانی کے بڑے بھائی اور پیپلز پارٹی کے رہنما میر فاروق خان جاکھرانی ، مشہور ٹرانسپورٹر جلال خان عمرانی سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، جیکب آباد کے صدرتھانہ پر فلور ملز ایسوسیشن رحیم یار خان کے صدر عبدالروف آرائیں کی مدعیت پر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی کے بھائی میر فاروق خان جاکھرانی،سندھ بلوچستان کے مشہور ٹرانسپورٹر جلال خان عمرانی اور منظور احمد سمیت7نامعلوم افرادکے خلاف کیس نمبر 34/2015 دفعہ نمبر 6K7APA,384,385,386,171,148,149کے تحت دہشتگردی ایکٹ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مدعی نے مقدمے میں کہا ہے کہ آٹے کے ٹرکوں سے لوٹ مار اور بھتہ وصولی کی جارہی ہے جس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد منظور احمد کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم فاروق جاکھرانی اور جلال خان عمرانی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ۔