سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لئے کمیشن کو درخواست دے دی

بدھ 15 اپریل 2015 04:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لئے کمیشن کو منگل کے روز باقاعدہ درخواست دے دی ہے یہ درخواست ان کے وکلا توفیق آصف ، شیخ رضا الدین اور دیگر نے دائر کی ہے سابق چیف جسٹس انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف اور دیگر کے الزامات کا جواب دینا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں درخواست دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :