ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے انتظامات جاری

بدھ 15 اپریل 2015 04:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے انتظامات جاری ہیں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً الیکشں کمشنر کو سیکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں سپریم کورٹ کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کے پیش نظر خیبرپختونخوا صوبہ میں پنجاب اور سندھ سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروا رہا ہے جس کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 30 مئی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی ج ماعتیں صوبہ میں جوڑ توڑ کے لئے بات چیت کر رہی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا تھا صوبائی حکومت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن حکام کی جانب سے وجوہات کی وجہ سے بائیو میٹرک سے اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب اور سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاریخ جاری ہو چکی ہیں بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں ۔