امریکا ، سوشل میڈیا نے ماں کو 50 سال بعد اپنی بیٹی سے ملا دیا

بدھ 15 اپریل 2015 04:41

میسوری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اپریل۔2015ء) امریکا کی ریاست میسوری میں سوشل میڈیا نے 50 سال پہلے مردہ قرار دی گئی بیٹی کو اپنی ماں سے ملا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں زیلا جیکسن کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی تھی تاہم اسپتال کی نرس کی جانب سے اسے یہ بتایا گیا کہ اس نے ایک مردہ بچی کو جنم دیا تھا، زیلا جیکسن نے اس کی بات پر یقین کرلیا لیکن 50 سال بعد اسے پتہ چلا کہ جسے وہ مردہ سمجھ کر اسپتال میں ہی چھوڑ آئی تھی وہ زندہ ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جب زیلا کے پوتوں نے ان کی بیٹی میلانی ڈیانے گلمور کو ڈھونڈ نکالا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک حیرانی کی حالت میں لیکن اب ان کی زندگی کا ایک نیا باب شروع ہو چکا ہے جو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گزاریں گے

متعلقہ عنوان :