تاج محل عشقیہ نہیں‘ دینی جذبے سے بنا،تعمیر کے وقت 3 نشستوں میں 400 حافظ با آواز بلند تلاوت قرآن کیا کرتے تھے،رپورٹ

پیر 18 مئی 2015 06:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) تاج محل عشقیہ نہیں‘ دینی جذبے سے بنا۔ اس کی تعمیر کے وقت 3 نشستوں میں 400 حافظ با آواز بلند تلاوت قرآن کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

پوری عمارت میں قران مجیدسنگ موسیٰ سے لکھا گیا ہے جس میں سورتوں کا انتخاب غور و فکر سے کیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق تاج محل کی تعمیر کی ابتداء میں بعض غیر مرئی قوتیں دن میں کی گئی تعمیرات کو رات کے وقت مسمار کر دیا کرتی تھیں۔ شاہ جہان بادشاہ اگر عاشق مزاج تھا تو اس نے اپنی بیگم کی وفات پر نوحہ خوانی‘ مرثیہ گوئی کرتا یا اس اس طرح کے افسوس کرنے والے اشعار دیواروں پر کندہ کراتا وہ اس عمارت پر سورہ کہف اور سورہ یاسین کی جگہ کچھ اور لکھواتا۔