سیالکوٹ، جعلی کر نسی پکڑی گئی، دو خواتین گرفتار

پیر 18 مئی 2015 06:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) بڈیانہ کے مین بازار سے جعلی کر نسی پکڑی گئی۔ پولیس نے جعلی کرنسی چلانے کے الزام میں دو خواتین کوگرفتار کر کے 12ہزار روپے کی جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جعلی کرنسی کے ذریعے خریداری کرنے والی دو خواتین کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں خواتین کوجیل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تحصیل کے نوا حی قصبے بڈیانہ کے مین بازاد میں مختلف دکانداروں سے خریداری کرنے اور ان کو جعلی کر نسی دینے کے الزام میں دو خواتین شبنم اور اقصیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خواتین سے12ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لئے ہیں