محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالا پانی مضر صحت قرار، صاف اور قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات

پیر 18 مئی 2015 06:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے پانی کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے تمام ہسپتالوں کو پانی کو صاف اور قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے ایک مراسلہ تمام سرکاری ہسپتالوں کو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والا پانی صاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا وہ اتنا آلودہ ہے لیکن اس کو صاف کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہیضے اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں لگاتار آلودہ پانی کے باعث اضافہ ہو رہا ہے۔ ہدایات کے مطابق تمام ہسپتالوں سے پانی کے نمونے حاصل کر کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو تجزیئے کیلئے بھجوائے جائیں اور پانی میں کلورین کی مقدار استعمال کی جائے۔ سیوریج میں پینے کے پانی کے جو راستے خراب ہیں ان کی فوری مرمت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :