وفاقی پولیس کے اہلکار کی طوائف کے ساتھ رنگین محفل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،رنگین مزاج عاشق نے سرکاری شرٹ پیشہ ور عورت کو دیدی

پیر 18 مئی 2015 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)وفاقی پولیس کے اہلکار کی طوائف کے ساتھ رنگین محفل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔دل کے دلیر اور رنگین مزاج عاشق نے ناچ ناچ کر اپنی سرکاری شرٹ پیشہ ور عورت کو تحفہ میں دیدی جبکہ خودبنیان اور پینٹ میں ڈانس کے رنگ بکھیرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک پولیس اہلکار کی رنگین مزاجی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ،چند منٹوں کی ویڈیو میں پولیس اہلکار کی شرٹ طوائف نے زیب تن کر رکھی تھی اور پینٹ پولیس والے نے پہن رکھی تھی ۔

پولیس اہلکار اور طوائف تو اپنی رنگین مزاجی میں مصروف تھے جبکہ ایک اور بھی عینی شاہد تھا جنہوں نے رازداری کا پردہ رکھتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنا رہا تھا اور انہوں نے پھر وہی ویڈیو فیس بک پر شیر کر دی ۔

متعلقہ عنوان :