امریکا اور اتحادی ممالک کے عراق اور شام میں 18 فضائی حملے

پیر 18 مئی 2015 06:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف ایک روز میں 18 فضائی حملے کیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان میں سے سات مغربی عراقی شہر رمادی کے قریب اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔ اتوار کے روز متحدہ ٹاسک فورس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمادی شہر کے قریب شدت پسندوں کے ایک ایسی تنصیب کو بھی تباہ کیا گیا، جہاں بم تیار کیے جاتے تھے۔ بیان کے مطابق دیگر حملے بیجی، فلوجہ، موصل، سیجار اور تل عفر میں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :