اسلا م آباد، نام پوچھنے پر پولیس آفیسر پر مولوی سمیت دیگر افراد نے گنیں تان لیں ،سنگین تنائج کی دھمکیاں،پولیس آفیسر پسینے سے شرابور جان بچا گیا

پیر 18 مئی 2015 06:39

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)مولوی صاحب ذرا نام تو بتائیے ، وفاقی پولیس کے آفیسر کی جانب سے استفسار پر مولوی سمیت دیگر افراد نے گنیں تان لیں ،سنگین تنائج کی دھمکیاں ،پولیس آفیسر پسینے سے شرابور جان بچا گیا ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر طاہر خان نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی کہ انہوں نے سرکاری ڈیوٹی کے سلسلہ میں مولانا ظہور احمد علوی سے پتہ براری کرنی چاہی تو انہوں نے برا مناتے ہوئے مسلح ہو کر مزاحمت شروع کر دی جس پر انہوں نے پسپائی کھاتے ہوئے واپس آگیا ، کوہسار پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کی درخواست پر فی ا لفور کارروائی کرتے ہوئے مولوی ظہور علوی و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :