کراچی، دو موٹر سائیکل سواروں کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکار اور انکا انچارج گرفتار، چیک پوسٹ پر رکنے سے انکار پر دانش اور علی کو ہلاک کر دیا تھا

پیر 18 مئی 2015 06:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)کراچی میں دو موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں اور ان کے انچارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات دو بجے کے قریب بہادر آباد پولیس سٹیشن کی پیٹرول پارٹی نے دو موٹر سائیکل سواروں دانش اور علی کو ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا دعوی ہے کہ بیس سالہ دانش ، بائیس سالہ علی اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار ان کے چار ساتھیوں نے ٹیپو سلطان سگنل کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر رکنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق، دانش اور علی ایک ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس شرقی سید پیر ایم شاہ نے بتایا کہ پیٹرول پارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ شہید ملت روڈ پر کچھ موٹر سائیکل سوار لوٹ مار میں ملوث تھے۔ایس ایس پی نے علی اور دانش کے والدین سے رابطہ کیا ہے جن کی درخواست پر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :