نصیرآباد ،سورج آگ برسانے لگا، بچے سمیت دو افراد جاں بحق، درجنوں مزدور کسان بیہوش

پیر 18 مئی 2015 06:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء )نصیرآباد گرد ونواح میں قیامت خیز گرمی سورج آگ برسانے لگاایک بچہ سمیت دو افراد جابحق درجنوں مزدور کسان بہوش ہوگئے دوپہر ہوتے ہی بازاریں گلیاں سنسان لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ٹھنڈے مشروبات برف کی مانگ میں اضافہ بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام بلبلاء اٹھے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری ،تمبو چھتر باباکوٹ مینگل اور نوتال سمیت گرد ونواح میں سورج طلوع ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو آیا گرم لو چلنے سورج کی تپش نے لوگوں کو دوپہر ہوتے ہی گھروں میں محصور کرنے پر مجبور کردیا جس کی وجی سے بازاریں گلیاں سڑکیں سنسان ہوگئی کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہے گئی جس سے ٹھنڈے مشروبات برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ڈیرہ مراد جمالی گرد ونواح میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلاء اٹھے قبولہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین سالہ بچہ بھورل اور چھتر کے علاقے میں 60سالہ بزرگ کے جابحق تمبو،قبولہ ربیع کینال کے علاقوں میں بھوسے کے ٹرک بھرتے ہوئے ایک درجن کے قریب مزدور اور کسان بھی بہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں نصیرآباد کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈیرہ مراد جمالی وگرد ونواح کے علاقوں کو اچ پاور پلانٹ سے بجلی دینے اور 220کے وی گرڈ اسٹیشن پر جاری کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے ۔