قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ،پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولنز کو 65رنز، دوسرے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو4وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 18 مئی 2015 06:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو4وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔راولپنڈی ریمز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر100رنز بنائے،راولپنڈی ریمز کا کوئی کھلاڑی بھی جم کرنہ کھیل سکا۔جواب میں لاہور لائنز کے احمد شہزاد کی58رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور لائنز نے6وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے راولپنڈی ریمز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا اس سے پہلے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم کراچی ڈولفنز کو65رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے167رنز بنائے،سیالکوٹ اسٹالینز کی طرف سے ممتاز احمد اور نعمان انور نے بیٹنگ کا آغاز کیا،74 کے مجموعی سکور پر سیالکوٹ کی پہلی وکٹ گری،مختار احمد25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،نعمان انور نے80 رنز کی اننگز کھیلی،سیالکوٹ اسٹالینز کی پوری ٹیم 19.4اوور میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،کراچی ڈولفنز کی طرف سے عامر اور فراز نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں 168 رنز کے تعاقب میں کراچی ڈولفنز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی،پوری ٹیم102رنز پرڈھیر ہوگئی،کراچی کی طرف سے محمد وقاص نے29اور رمیز راجہ جونےئر نے24رنز بنائے۔سیالکوٹ کی طرف سے بلال آصف اور عثمان نے 3,3وکٹیں حاصل کیں،اس طرح سیالکوٹ اسٹالینز نے65رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

متعلقہ عنوان :