تعمیر نو کے لیے د وارب ڈالر کی ضرورت ہے، نیپالی وزیراعظم کی اپیل

پیر 18 مئی 2015 06:41

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)نیپالی وزیراعظم سوشیل کوئرالا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ زلزلے کے بعد ملک کی تعمیر کے نو کے لیے انہیں دو بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

25 اپریل کو نیپال میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ ملکی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ کوئرالا کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے نصف ملین مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ چند روز قبل بھی نیپال میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے مزید عمارتیں تباہ ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :