وزارت خزانہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے وزارت ریلوے کی 55کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی

پیر 18 مئی 2015 06:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)وزارت ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے وزارت خزانہ سے 55کروڑ روپے مانگے تو وزارت خزانہ نے رقم دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے بیوروکریسی کے ڈاکہ ڈالنے کا سار ا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔راہداری منصوبہ کی مانیٹرنگ سے لیکر تکمیل تک تمام ذمہ داری وزارت پلاننگ کمیشن کی ذمہ داری ہے کسی اور وزارت کو اس منصوبے کی آڑ میں رقوم فراہم نہیں کر سکتے وزارت خزانہ کے کورے جواب پر بیوروکریسی منصوبہ ناکام ہو کر رہ گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت ریلوے کے افسران نے وزارت خزانہ کو کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے انہیں 55کروڑ روپے فراہم کیے جائیں۔وزارت خزانہ نے ریلوے کی ڈیمانڈ پر جواب دیا کہ راہداری منصوبہ کی تکمیل اور مانیٹرنگ وزارت پلاننگ کمیشن کے پاس ہے اس منصوبہ کی آڑ میں کسی اور وزارت کو رقوم نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی آڑ میں متعد د وزارتیں اپنی مد د آپ اس منصوبہ میں گھسسنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں مگر وزارت خزانہ تمام تر صورتحال سے اگاہ ہے۔

واضع رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں بندگاہوں کی اپ گریڈیشن ،بجلی،موٹروے،نیشنل ہائی وے ،ریلوے کی لائنیں بچھانے سمیت و دیگر شامل ہیں اور ان منصوبوں پر 46ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :