چوہدری نثار آج کراچی جائیں گے،ڈی جی رینجر ز ، گورنر اور وزیر اعلی سندھ کے بعد اسماعیلی لیڈر سلطان الانہ سے بھی ملاقات کریں گے

پیر 18 مئی 2015 06:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سانحہ صفورہ کے سلسلہ میں آج (پیر) کو کراچی جائیں گے جہاں وہ ڈی جی رینجر ز سندھ ، گورنر اور وزیر اعلی سندھ کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماء سلطان الانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج پیرکو ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کریں گے او رکراچی اپریشن سمیت سانحہ صفورہ سے متعلق معلومات کا تبادلہ خیال کر یں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ بعد از ڈی جی رینجر زسے ملاقات وہ گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلی سے ملاقات کر یں گے اور اس موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر وہ میڈیا سے بھی خصو صی گفتگو کریں گے ۔وزارت ذارئع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اسماعیلی فر قہ کے لیڈر سلطان الانہ سے بھی اظہار افسو س کے لیے انکے گھر جائیں گے ۔