سلووینیا ،ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال

جمعہ 29 مئی 2015 07:59

الجولجانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)سلووینیا میں ڈاکٹروں نے چالیس فیصد تنخواہ میں اضافے کے مطالبے کو لیکر جمعرات کے روز 24گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل ایف آئی ڈی ای ایس یونین نے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں آہستہ آہستہ اس سطح تک اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ یوروزون ملک کی اوسط خالص تنخوا سے تین گنا زائد ہوجائے جو اس وقت تقریباً1000یوروز( 1090ڈالرز) کے قریب ہے،تاہم وزیر صحت میلوجکا کولار کیلارک نے احتجاج کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور دلیل پیش کی ہے کہ مذاکرات کیلئے منصوبے پہلے ہی زیر غور ہیں۔

سلووینیا دو ملین آبادی کا ملک ہے،جسے شدید مالیاتی بحران سے نکلنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے،جس کے دوران2013ء میں وہ بیل آؤٹ سے بال بال بچا تھا۔