سعودی عرب،یمنی صدر کے نزدیک گولہ باری میں دو سرحدی محافظ ہلاک،پانچ زخمی

جمعہ 29 مئی 2015 07:57

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)یمن کے ساتھ سرحد پر گولے گرنے سے دو سعودی سرحدی محافظ ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات سرکاری میڈیا رپورٹس میں بتائی گئی۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے ریاض کی وزارت داخلہ کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتیں اس وقت رونما ہوئیں جب یمن سے داغے جانے والے ملٹری میزائل بدھ کے روز عصیر سرحدی علاقے میں زہران ساؤتھ پر ان کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن میں مارچ کے اختتام پر ریاض کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کے آغاز کے بعد اسے سعودی سرحدی علاقوں میں ان دو محافظوں کی ہلاکت کے بعد کم از کم30افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جن میں فوجی اور عام شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتحادی جنگی طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں پر حکومت نواز فورسز کی مدد کے طور پر بمباری کی۔

فضائی کارروائی کے نتیجے میں باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان سرحد پر خونریز جھڑپیں شروع ہوگئیں،تاہم حالیہ کئی سعودی ہلاکتیں عام شہریوں کی رونما ہوئی ہیںٍ،جو کہ سرحد پار کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے اندر حکومت مخالف اور حامی فورسز کے درمیان کئی ہفتوں کی لڑائی میں تقریباً 2000افراد ہلاک اور نصف ملین سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :