پنجاب کابینہ میں دھڑے بندی ،اختلافات کھل کرسامنے آگئے،صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کاقلمدان تبدیل کرنے کافیصلہ،راناثناء اللہ دوبارہ صوبائی وزیرقانون کاحلف اٹھائیں گے

جمعہ 29 مئی 2015 07:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)پنجاب کابینہ میں دھڑے بندی ،اختلافات کھل کرسامنے آگئے ،صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کاقلمدان تبدیل کرنے کافیصلہ،راناثناء اللہ دوبارہ پنجاب کے وزیرقانون کاحلف اٹھائیں گے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پنجاب کابینہ میں دھڑے بندی جاری تھی ،ایک دھڑے میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ،صوبائی وزیرتعلیم رانامشہوداورصوبائی وزیرداخلہ کرنل شجاع خان کے ساتھ ساتھ کئی وزراء شامل ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ اورکئی وزراء شامل ہیں جبکہ راناثناء اللہ گروپ کوسپیکرپنجاب اسمبلی رانااقبال کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

گزشتہ چندماہ سے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے بعدبعض صوبائی وزراء اپنے آپ کواس واقع سے لاتعلقی کااظہارکررہے تھے جبکہ دوسرے دھڑے میں راناثناء اللہ اوردیگروزراء وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم میں شامل بیوروکریٹس اوردیگرافسران کوسانحہ ماڈل ٹاوٴن کے واقعہ سے علیحدہ کرتے ہوئے ان کاا س واقعہ میں ملوث ہونے سے انکاری تھی جبکہ وزیراعلی کی طرف سے قائم کردہ عدالت عالیہ لاہورکاجوڈیشل کمیشن جوکہ جسٹس باقرعلی پرمشتمل تھاکی رپورٹ کے بعدکابینہ میں شامل بعض وزراء نے خاموشی اختیارکرلی اوران وزراء نے طاہرالقادری ،عمران خان اوردیگرسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کاجواب دینے سے پہلوتہی کرناشروع کردی جس کاوزیراعلیٰ پنجاب کوبھی دکھ تھاخبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن کی رپورٹ منظرعام آنے کے بعدجس میں وزیراعلیٰ ،سابق وزیرقانون راناثناء اللہ اوردیگروزراء کوبے گناہ قراردیدیاگیاتھا،سابق وزیرقانون راناثناء اللہ نے ایک پروگرام میں برملااس بات کااظہارکیاکہ کابینہ میں شامل صوبائی وزراء کاایک گروپ جن میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ،صوبائی وزیرتعلیم رانامشہوداورصوبائی حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری ان کے مخالف ہیں مگروزیراعلیٰ اوران کے قریبی رفقاء ہرکام اقدام میں ان سے مشورہ لیتے ہیں اوراس پرعمل بھی کرتے ہیں چنانچہ اس کشمکش کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کاقلمدان تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے اوران کی جگہ ڈاکٹرعائشہ کووزیرخزانہ بنانے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کومزیدمعلوم ہواہے کہ بجٹ اجلاس کے بعدپنجاب کابینہ سے کچھ وزراء کوعہدوں سے ہٹاکرجن نئے وزراء کوشامل کیاجائے وہ میڈیامیں اپوزیشن جماعتوں کاجواب دینے کی اہلیت رکھتے ہوں

متعلقہ عنوان :