سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جارہا ہوں ، سعیداجمل ،فارم میں ہوں ہر وقت کھیلنے کیلئے پراعتماد ہوں ، میڈیا میں میری فارم حوالے سے خبریں درست نہیں ، خصوصی گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) آف سپنر سعید اجمل نے کہا میرا سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کاؤنٹی کھیلنے کے لئے 2 جون کو انگلینڈ جارہا ہوں ابھی مزید پریکٹس کرنی ہے۔ جمعرات کو آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان سری لنکا کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں ابھی مزید پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں کاؤنٹی کھیلنے کے لئے 2 جون کو انگلینڈ جا رہا ہوں۔

پاکستان سری لنکا سریز میں شامل نہ کئے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے میں خود ابھی سری لنکا پاکستان سیریز میں دلچسپی نہیں لے رہا ہوں کیوں میں مزید پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جا رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب بھی کھیلنے کی دعوت دی تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

اپنی فارم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فارم میں ہوں اور ہروقت کھیلنے کے لئے پر اعتماد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جو خبریں آ رہی ہیں کہ میں فارم میں نہیں ہوں یہ درست نہیں ہے کیونکہ کھلاڑی کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔ سعید اجمل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کے لئے کھیلا ہے اور کرکٹ بورڈ میں بھی مجھے بلائے گا تو میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے علاوہ جو بھی سیریز ہونگی ان کے لئے میں مکمل طور پر تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کا میرا مقصد مزید پریکٹس اور اپنی فارم کو بہتر بنانا ہے تاکہ آئندہ ہونے والی سیریز میں زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں۔

متعلقہ عنوان :