حیدرآباد،تربت سے پی آئی اے کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے دو مجرمو ں شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی

جمعہ 29 مئی 2015 07:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) بلوچستان کے شہر تربت سے پی آئی اے کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے دو مجرمو ں شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو سینٹرل جیل حیدرآباد میں پھانسی دیدی گئی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے چار بجے سینٹرل جیل میں دو مجرمان شہسوار اور صابر بلوچ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد صبح سوا چھ بجے تک دونوں کی میت اُن کے ورثاء کے حوالے کردی گئی جو شہسوار کی میت لے کر میرپورخاص جبکہ صابر بلوچ کی میت لے کر مکران روانہ ہوگئے تھے۔

ان کا ایک اور ساتھی شبیر بلوچ جسے کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی ہے وہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ مذکورہ مجرمان کو 20اگست 1998ء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف عدالتوں میں سزا کیخلاف اپیل کی لیکن تمام عدالتوں اور آخر میں صدر پاکستان کی جانب سے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی

متعلقہ عنوان :