لاہور ، سرکاری ہسپتالوں میں دہشت گرد حملے کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

جمعہ 29 مئی 2015 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری صحت کو اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے دو گروپس گل بہادر گروپ اور سجنا گروپ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں حملہ کر سکتا ہے اور خدشہ ہے کہ اس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگا۔

اس لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ اس ہائی الرٹ کے بعد سیکرٹری صحت نے تمام میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ فول پروف انتظامات بنا کر مریضوں اور عملے کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :