زمبابوین ٹیم کو کپتان کے بعد ایک اور دھچکا ، آل راؤنڈر گریک اورین انجری کا شکار، گریک اورین ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے :ترجمان زمبابوے ٹیم

جمعہ 29 مئی 2015 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گریک اورین انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے اگلے دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان زمبابوے ٹیم کا کہناہے کہ زمبابوبے کے آل راؤنڈر گریک اورین ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اگلے دونوں میچز میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ترجمان کا کہناہے کہ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم کے کپتان چگمبورا بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ان پر دو میچز کی پابندی لگا دی گئی ہے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیاہے کہ دونوں ون ڈے میں چگمبورا کی جگہ ٹیم کی قیادت کون کرے گا لیکن جلد ہی اس کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔