اتحاد ایئرویز کا مالی سال 2014کے دوران خالص منافع 73 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

جمعہ 29 مئی 2015 08:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے مالی سال 2014کے دوران 52.1صدکے اضافہ کے ساتھ 73 ملین ڈالرکا خالص منافع حاصل کرلیا جبکہ ایئرلائن کومجموعی طورپر7.6ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جواب تک کی سب سے زیادہ آمدنی ہے ۔اسی عرصہ کے دوران اتحاد ایئرویز کی 257 ملین ڈالرکی مجموعی آمدنی پرقبل از سود اور ٹیکس (EBIT) منافع 32.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اس طرح ایئرلائن کی قبل از سود،ٹیکس، فرسودگی، کساد بازاری اورکرا یہ (EBITDAR) مجموعی آمدنی 1.1ارب ڈالررہی جو 16.2فیصد اضافہ کو ظاہرکرتی ہے اوریہ کل آمدنی پر15فیصد مارجن کی نمائندگی کرتی ہے۔اتحاد ایئر ویز کے مالی گوشواروں کوKPMGand نے بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS) کے مطابق تیارکئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئر ویزکے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمزہوگن نے کہا ہے کہ 2014 کے دوران اتحادایئرویزکی شاندار کارکردگی سے کلاس، منافع اور استحکام کوزبردست تقویت ملی ہے۔

ہم نے نہ صرف سائز، ساکھ اورکارکردگی میں اضافہ کو مسلسل جاری رکھا ہے بلکہ تجربہ میں بھی پختگی آئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک منفرد حکمت عملی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے جو صنعت کی وسیع تر شراکت داری کے ساتھ نامیاتی ترقی اور دنیا کے دیگر ایئر لائنز میں چھوٹے پیمانے پرایکویٹی سرمایہ کاری کویکجا کرتی ہے۔2014 ء میں اتحادایئرویز کے ذریعے 14.8 ملین مسافروں نے سفرکیا جوسال بہ سال 22.3 فیصد اضافہ ہے۔

اسی عرصہ میں اتحاد ایئرویزکے رکنیتی اراکین کی تعداد 2.3 ملین سے بڑھ کر2.9ملین تک پہنچ گئی جوگزشتہ برس سے26.1 فیصد زیادہ ہے اوریہ ہرماہ اوسطا 50000 نئے اراکین کے اضافہ کی نمائندگی کرتی ہے۔اتحاد ائر ایئر ویزکے کارگو ڈویژن نے 2014 میں شاندار کارکردگی دکھائی اورشیڈول سے ایک برس قبل ہی ارب پتی کمپنی بن گئی ۔کارگوکی آمدنی میں 19.2فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ فریٹ اور ڈاک کا حجم 487000سے بڑھ کر569000تک پہنچ گیا۔اتحاد ایئرویز نے 2014 میں 55 سے زائد ایوارڈ جیتے جس میں مسلسل چھٹی مرتبہ حاصل کیا جانیوالا ورلڈ ٹریول ایوارڈ بھی شامل تھا۔اتحاد ایئرویز نے 2014 کے اختتام تک 144 قومیتوں سے 24206 افرادکوروزگارفراہم کیاجو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.5 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :