چیچہ وطنی، حا فظ قرا ٓن زیادتی کے بعد قتل،متوفی نماز مغرب کے بعد کھانا کھا کرگھر سے گیا اور لاپتہ ہوگیا جسکی نعش صبح کے وقت قبرستان سے ملی

جمعہ 29 مئی 2015 07:54

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) دینی مدرسہ کے15سالہ طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق فیصل کالونی کے رہائشی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازم غلام مصطفی جٹ کا 15سالہ بیٹا حافظ احسن مقامی دینی مدرسہ میں حفظ قرآن کا طالبعلم تھا جسکی نعش ملحقہ قبرستان سے برآمد ہوئی، متوفی کی شلوار پھٹی ہوئی جبکہ ازار بند بھی ٹوٹا ہوا تھا اور ٹانگوں پر زخموں کے نشانات تھے،اسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، مقتول نے زیادتی سے قبل مزاحمت بھی کی جس پرجنسی تشدد کانشانہ بنانیوالے سفاک ملزم نے اسے زدوکوب بھی کیا، متوفی کی ٹوپی نعش کے پاس ہی پڑی ہوئی تھے،لواحقین کے مطابق انکے مقتول بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرلیا تھا اور وہ ان دنوں دہرائی کررہا تھا،متوفی نماز مغرب کے بعد کھانا کھا کرگھر سے گیا اور لاپتہ ہوگیا جسکی نعش صبح کے وقت قبرستان سے ملی، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مدرسہ کے قاری اور قبرستان کے گورکن سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال چودھری ادریس احمد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورپولیس کو ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :