سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 07:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کو منقولہ و غیر منقولہ اثاثے بنانے پر گرفتار کر لیا ہے جو ان کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

احتساب کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم کومذکورہ سابق وزیر کے اپنے دور وزارت کے دوران اثاثے بنانے کے ضمن میں ٹھوس ثبوت ملے ہیں جبکہ ان کے اثاثہ جات میں پلاٹ،مکانات،بنک اکاؤنٹس،زرعی اراضی،گاڑیاں اور مختلف بنک اکاؤنٹس میں غیر منصفانہ لین دین شامل ہیں انکی گرفتاری اس سلسلے میں جاری تفتیش کیلئے انتہائی ضروری تھی۔

انہیں مزیدریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔اس امرکا اعلان خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا