امریکہ،داعش کی مالی معاونت کے الزام میں ایک شخص پر فرد جرم عائد

جمعہ 29 مئی 2015 07:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)امریکہ میں ایک شخص پر داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے بارے فرد جرم عائد کردی گئی ہے ، یہ بات محکمہ انصاف نے بتائی ہے۔لیون ناتھن ڈیوس کو جارجیاکی جنوبی ریاست میں اٹلانٹا ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ ترکی روانہ ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ انصاف نے بتایا کہ ایف بی آئی 37سالہ آگسٹا کے رہائشی کی ایک سال سے زائد عرصے سے مانیٹرنگ کررہی تھی جب اس نے دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت کی کوششیں شروع کیں ۔ڈیوس جو کہ اپنی گرفتاری کے بعد سے حراست میں ہے ، کو پندرہ سال قید کی سزاء اور دو لاکچھ پچاس ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے، اس کی سزا کی سماعت تحقیقات کے بعد شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :