ایکواڈور،تین مشتبہ سمگلرز گرفتار،2لاکھ کے قریب شارک مچھلیوں کے پر برآمد

جمعہ 29 مئی 2015 07:59

کویٹو،ایکواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)ایکواڈور میں ملک کی مرکزی ماہی گیر بندرگاہ پر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے2لاکھ کے قریب شارک مچھلیوں کے پر برآمد کرلئے ہیں،یہ بات حکومت نے گزشتہ روز بتائی۔وزیرداخلہ جوز سیرانو نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے سیاہ رنگ کی شارک مچھلیوں کے پروں کے ڈھیر اور ان سے بھرے تھیلوں کی تصاویر جاری کیں۔

(جاری ہے)

شارک کے پر ایشیاء میں طبی اور کھانے کی اشیاء میں استعمال کیلئے سمگل کئے جاتے ہیں،ایکواڈور میں ان کے لین دین پر پابندی عائد ہے۔ایکواڈورن حکام کی رپورٹ کے مطابق سمگلروں کی جانب سے کم از کم 3لاکھ شارک مچھلیاں ہلاک کی گئیں،جو کہ کئی سال کے عرصے میں ملک میں سنگین ماحولیاتی جرائم میں سے ایک ہے۔بندرگاہی شہر مانٹا میں متعدد کارروائی میں شارک مچھلیوں کے پر قبضے میں لئے گئے تھے،پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے عرصے سے یہ پر محفوظ رکھے گئے تھے۔