انڈونیشیاء، ٹرک کھائی میں گرنے سے 17طلباء ہلاک ،5زخمی

جمعہ 29 مئی 2015 07:59

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)انڈونیشیا ء کے مغربی سماٹرا جزیرہ میں 17 طلباء اس وقت ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے جب جمعرات کو انہیں سکول لے جانے والا ایک ٹرک کھائی میں جاگرا،یہ بات پولیس نے کہی۔مقامی پولیس اہلکار ایم سیافی نے کہا کہ ٹرک میں تقریباً 30طلباء سوار تھے جو کہ زیتون کے تیل کے پودوں کے کاشت والے ایک کھیت کے نزدیک کیچڑ کی وجہ سے پھسل گیا،جب اس کا ایک ٹائر اتر گیا۔

(جاری ہے)

ضلع تاپانولی کے نزدیک پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی عمریں معلوم نہیں ہوسکی ہیں،زیادہ تر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جونےئر ہائی سکول میں پڑھتے تھے،جہاں طلباء کی عام طور پر عمر12اور 18سال کے درمیان ہوتی ہے۔سیافی نے بتایا کہ ٹرک کے الٹنے کے بعد 17طلباء ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ٹرک کا سامنے والا ایک ٹائر اتر جانے سے یہ الٹ گیا اور تقریباً 2.5میٹرز(8فٹ) کیچڑ سے بھری کھائی میں جاگرا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرائیور بچ گیا۔انڈونیشیاء کی خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات معمول کا حصہ ہیں،دیہی انڈونیشیاء میں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے لوگ عموماً ٹرکوں پر لفٹ لیکر سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :