اسلام آباد ، پاک فضائیہ کا سابق ملازم نامعلوم خاتون کی فائرنگ سے قتل ،پولیس کی روایتی کارروائی ، 17سالہ نوجوان کو فائرنگ میں ہلاکت کی خبر چلادی

جمعہ 29 مئی 2015 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء ) پاکستان فضائیہ کے سابق ملازم کو نامعلوم خاتون نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے 17سالہ نوجوان کو فائرنگ میں ہلاکت کی خبر چلادی ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود ناتھ ایونیو میں نامعلوم خاتون کی فائرنگ سے بلال صفدر ولد محمد صفدر سابق ائیر فورس ملازم شدید زخمی حالت میں پایا گیا جیسے چند افراد نے پمز ہسپتال زخمی حالت میں منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

پولیس نے موقع سے استعما ل ہونے والا پستول برآمد کرکے نامعلوم خاتون کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کی جانب سے فوت ہونے والی کی عمر سترہ سال بتائی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق مقتول کو انہی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنیادپر قتل کیا ۔پولیس کے مطابق بلال صفدر سیکٹر آئی نائن ون گلی نمبر 17کا رہائشی بتایا جاتاہے ۔