یوم تکبیرپرایٹم بم کے بانی اورمحسن پاکستان نظرانداز

جمعہ 29 مئی 2015 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)ایٹمی قوت کے 17سال مکمل یوم تکبیرپرایٹم بم کے بانی اورمحسن پاکستان کونظراندازکردیاگیا،کسی بھی تقریب میں مدعوکیاگیانہ ہی میڈیانے کوئی کوریج دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 28مئی کوملک بھرمیں پاکستان کوایٹمی قوت بننے کے 17سال مکمل ہونے پریوم تکبیرمنایاگیا،اس موقع پرمختلف تقاریب بھی منعقدکی گئیں اورمیڈیاپربھی اشتہارات چلتے رہے لیکن ایٹم بم کے بانی اورمحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرکونہ توکسی تقریب میں مدعوکیاگیااورنہ ہی وہ کسی اشتہارمیں نظرآئے ،حتیٰ کہ تقریبات میں موجودشرکاء بھی ایٹمی دھماکوں اوربم بنانے کاکریڈٹ ڈاکٹرعبدالقدیرکودینے سے کتراتے رہے اورکسی نے بھی محسن پاکستان کانام تک نہیں لیا

متعلقہ عنوان :