وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پرسنل سیکرٹری کو بزنس کلاس لاؤنچ استعمال نہ کرنے پر وفاقی وزیر کا بھی بزنس کلاس لاؤنچ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ ،ہمارے سٹاف کو بزنس کلاس میں اجازت نہیں تو ہمیں بھی بزنس کلاس میں سفر نہیں کرنا چاہیے ، سردار یوسف

جمعہ 29 مئی 2015 07:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے حج و مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ان کے پرسنل سیکرٹری کو اسلام آباد ائرپورٹ پر روانگی کیلئے بزنس کلاس لاؤنچ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر انہوں نے اپنے پی ایس کے ساتھ روانگی کیلئے عوامی لاؤنچ کو استعمال کرنے کی ترجیح دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف جو کہ بدھ کو اسلام آباد ائرپورٹ سے لاہور جارہے تھے کہ ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن حکام نے ان کے پرسنل سیکرٹری کو بزنس کلاس لاونچ استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اجازت نہ ملنے پر وفاقی وزیر نے ائرپورٹ حکام کو کافی سمجھانے کی کوشش کی تاہم ان کی کوششیں کسی کام نہ آسکیں بالاآخر وفاقی وزیر نے بھی اپنے پرسنل سیکرٹری کے ساتھ عوامی لاؤنچ کو استعمال کرنے کو ترجیح دی ائرپورٹ سکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صرف وفاقی وزیر کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ ہے ان کے پرسنل سیکرٹری کو سول ایوی ایشن حکام نے وفاقی وزیر کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت سے انکار کیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر اور ان کے پرسنل سیکرٹری نے بزنس کلاس میں سفر کرنے کا واک آؤٹ کیا دونوں نے 10:25 منٹ پر عوامی لاؤنچ میں سفر کیا اس حوالے سے جب وفاقی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سٹاف کو بزنس کلاس میں سفر کرنے کی ا جازت نہیں ملتی تو ہمیں بھی بزنس کلاس استعمال نہیں کرنی چاہیے پرسنل سٹاف کو بھی ہمارے ساتھ مل کر سفر کرنے کاموقع ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ مکمل ہونے کے قریب ہے اور وہاں پر نئی پالیسی متعارف کرائی جائے گی جہاں پر ایم این اے ایم پی از کو بزنس کلاس لاؤنچ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبک ان کا سٹاف ان کے ساتھ بزنس لاؤنچ استعمال نہیں کرے گا ائرپورٹ منیجر سے رابطہ کرنے پر منیجر کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن سٹاف ایوی ایشن ڈویژن پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے ۔