ملک میں نو ہزار روسی فوجی موجود ہیں، یوکرائنی صدر

جمعہ 5 جون 2015 08:01

یوکرائن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اْن کے ملک میں نو ہزار سے زائد روسی فوجی موجود ہیں جو ایک نئے وسیع آپریشن کے امکانات کے طور پر یوکرائن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

فروری کے ماہ میں فائر بندی کے ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے گزشتہ ہفتے روس نواز علیحدگی پسند باغیوں اور یوکرائن کی ملٹری فورسز کے مابین ہونے والی مسلح جھڑپیں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بنی ہیں۔

پورو شینکو نے روسی مسلح گروپوں کی طرف سے ایک بڑے فوجی آپریشن سے خبردار کیا ہے۔ پوروشینکو نے اپنی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پارلیمانی خطاب میں کہا کہ یوکرائن کی سرزمین پر چودہ روسی ملٹری بٹالین موجود ہے۔ روس نے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔