ٹیکساس، تین دہائیاں قبل چار افراد کے قاتل 67سالہ شہری کو پھانسی دیدی گئی

جمعہ 5 جون 2015 08:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں تین دہائیاں قبل چار افراد کو قتل کرنیوالے ایک67 سالہ بزرگ شہری کو پھانسی دیدی گئی،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ لیسٹر لیوروف بوویر جو کہ ٹیکساس جیل میں سب سے زیادہ لمبی سزا کاٹنے والا قیدی تھا پر تین دہائیاں قبل مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل کرنے بارے فرد جرم عائد کی گئی تھی اسے گزشتہ روز زہریلا انجکشن لگا کر پھانسی دیدی گئی ہے،بوویر کو پھانسی سپریم کورٹ کی جانب سے اسکی سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل کو مسترد کرنے کے چار گھنٹوں بعد دی گئی ہے،پھانسی سے قبل بورپر نے اپنے اٹارنی،اہلیہ،بیٹوں،خاندان اور دیگر دوستوں کا دوران قید مدد کا شکریہ ادا کیا