مصر،حسنی مبارک کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا اعلان

جمعہ 5 جون 2015 08:03

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)آٹھ سو سے زائد مظاہرین کی ہلاکت کے سلسلے میں مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قاہرہ میں عدالتی حکام کے مطابق اس سلسلے میں پانچ نومبر کو دوبارہ عدالتی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس مقدمے میں اْن سات دیگر افراد کو بھی عدالت میں طلب کیا جائے گا، جنہیں گزشتہ عدالتی کارروائی کے دوران الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔

سن دو ہزار گیارہ میں سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں کے سلسلے میں حسنی مبارک کے خلاف یہ تیسری عدالتی کارروائی ہو گی۔ پہلی کارروائی کے نتیجے میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے بعد دو ہزار تیرہ میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حسنی مبارک کے خلاف تمام الزامات ختم کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :