داعش کی خود ساختہ خلافت ناجائز ہے، النصرہ فرنٹ

جمعہ 5 جون 2015 08:03

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)شام میں القاعدہ سے منسلک جہادی گروپ النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے داعش کی خود ساختہ خلافت کو ناجائز قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

شام میں القاعدہ سے منسلک جہادی گروپ النصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے داعش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں داعش کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد ہوتا نہیں دیکھ رہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے الجولانی کا کہنا تھا کہ داعش کی خود ساختہ خلافت ناجائز ہے اور علماء نے اسے ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :